حرم عسکریین علیہما السلام کی ہتک حرمت کے موقع پر بیانیہ

بسمہ تعالیٰ
«انا للہ و انا الیہ راجعون»

اعظم اللہ اجورنا و اجورکم بمصیبۃ اصاب الاسلام و اھلہ
رسول اسلام (ص) کی توہین سے کوبیدہ خاطر مسلمانوں کی آنکھوں سے ابھی آنسو خشک نہ ہوئے تھے کہ ایک دوسرے دلسوز حادثے نے پھر مسلمانوں کی آتش غم کو ہوا دے دی۔

اس عظیم سانحے اور مصیبت کی امام زمانہ (روحی لہ الفداء) تمام مسلمانوں اور محبان اہل بیتؑ اور ہر روشنفکر انسان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور دنیا کے تمام مسلمانوں خصوصاً اہل عراق سے گزارش ہے کہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہ ہونے دیں اور ان کو اس سانحہ سے سوء استفادہ کرنے کا موقع فراہم نہ کریں۔
دشمنان اسلام اپنے اس عمل سے فتنہ برپا کرنا چاہتے ہیں اور فرقہ پرستی کے نام پر مسلمانوں کو لڑاکر حکومت کرنا چاہتے ہیں۔
اس مقام پر صبر و تحمل اور اپنے احساسات کو قابو میں رکھ کر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

«و سیعلم الذین ظلموا أی منقلب ینقلبون»

حاج میرزا ید اللہ دوزدوزانی
۲۴/ محرم الحرام ۱۴۲۷ ہجری قمری

 

VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR