ویڈیو کال کے سلسلے میں آیۃ اللہ العظمیٰ دوزدوزانی مد ظلہ العالی کا نظریہ

ویڈءو کال کے سلسلے سے مؤمنین کی جانب سے متعدد سوالات کے بعد حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ دوزدوزانی مد ظلہ العالی نے اپنا نظریہ اس سلسلے میں پیش فرمایا جو اس قرار ہے : 

سوال: بعد از عرض سلام و تہیت جناب عالی کی خدمت میں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کے حال میں موباءل خدمات میں ایک نءی ٹیکنالوجی کا آغاز ہوا ہے ۔ اس نءی ٹیکنالوجی میں صداءی ارتباط کے علاوہ نءی سہولت بھی فراہم ہے وہ یہ کہ دو گفتگو کرنے والے افراد اب ایک دوسرے کو دوران گفتگو دیکھ بھی سکتے ہیں اور تصاویر بھی رد و بدل کرسکتے ہیں ۔ آپ سے گزارش ہے کی ان خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوءے آپ اپنا نظریہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال اوراسے سماج میں شایع کرنے کے سلسلے سے بیان فرماءیں ؟

باسمہ تعالیٰ

ہر نو ایجاد اشیاء جو عالم وجود میں آتی ہیں ان کے سلسلے سے فتوا دینے کے لءے جو سب سے ضروری بات ہے وہ یہ کہ ہم اس کے فواءد اور نقصانات کا مقایسہ کریں اور ان میں سے جو زیادہ اہمیت کا حامل ہو اس کے مطابق فتویٰ دیں جیسا کے سورہ بقرہ: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا وَيَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ (٢١٩) قمار اور شراب کی وجہ حرمت کو بیان کرنے کے مقام میں ارشاد ہوا ہے کہ قمار اور شراب میں نقصان بھی ہے ، فاءدہ بھی ہے چونکہ ضرر زیادہ ہے اسی وجہ سے سورہ ماءدہ کی آیت نمبر 90 میں ان پر حکم حرمت بار ہوا اور فرمایا کہ ان سے اجتناب کیا جاءے ۔ 
اس سوال کے سلسلے سے بھی انھیں تمام مراحل کو طی کرنا ضروری ہے اگر اس کے ضرر اور نقصانات اس کے فواءد سے زیادہ ہیں ، پس اس طرح کی ایجاد سماج اور معاشرے میں حرام ہے ، لیکن اگر فواءد زیادہ ہیں تو ان کی تأسیس میں کوءی حرج نہیں ۔
ہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کے افراد ذی ربط اور عہدے داران اس طرح کی نءی ٹیکنالوجی کو سماج اور معاشرے کے حوالے کرنے سے پہلے لوگوں کے اندر تہذیب اور ان کے صحیح استفادہ کی صورت نشر اور اشاعت کریں تا کہ افراد ان سے صحیح استفادہ کریں اور راہ کجی سے محفوظ رہ سکیں ۔
دوسری جانب مؤمنین سے بھی گزارش ہے کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی سے اس طرح استفادہ کریں کہ حدود شرعی و اخلاقی سے منافات نہ رکھے ۔

و اللہ اعلم

VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR