ایک مرتبہ پھر کچھ نوکروں نے اپنے آقا کے ایماں پر ظلم و بربریت کا پھاڑ توڑا

باسمہ تعالی

ایک مرتبہ پھر کچھ نوکروں نے اپنے آقا کے ایماں پر ظلم و بربریت کا پھاڑ توڑا 
دہشت گردوں کے اس گمراہ اور کافر گروہ نے اسلامی نقاب اوڑھ کر پیغمبر کے عظیم صحابی اور امیر المؤمنین کے باوفا ساتھی حجر بن عدی کی قبر اطہر کی بے حرمتی نبش قبر کی صورت میں کی نیز جعفر بن ابیطالب معروف بہ جعفر طیار ے روضہ اقدس کو نظر آتش کرکے اسی طرح حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کو مسمار کرنے کی دھمکی دے کر یہ ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی قانون الٰہی کے پابند نہیں ہیں ۔

ان دشمنان اسلام کو جب بھی اور جہاں بھی موقع ملا عام لوگوں کے قلوب کو مجروح کرنے میں کوءی کسر نہ چھوڑی ان تمام قبیح اور غیر انسانی اعمال کا ہدف یہ تھا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور نفرت کی آگ بھڑکتی رہے ۔ یہ وہ سازش ہے جسے استعمار اور اسلام دشمن گروہوں نے رچی ہے تا کہ اسلام و نبی اکرم و اہلبیت سرانجام مسلمانوں کے نورانی چہروں کو مخدوش کیاجا سکے ۔
اگر دقت کی جاءے تو یہ بات صاف نظر آتی ہے کہ ان تمام ظلم و بربریت کی پیداءش کا سبب وہ فتویں ہیں جنھیں گمراہ سلفی مفتیوں نے دشمنوں کو خوش کرنے کے لءے صادر کیا ۔
یھیں پر اقوام متحدہ کے متناقض رفتار و اقوال بھی صاف نظر آتے ہیں مجامع بین الملل میں ان تمام ظلم و بربریت کے سامنے سکوت اختیار کرکے اپنے مکروہ چھرے کا اظہار کیا ۔
ہم تمام ظالموں کو یہ بات بتادینا چاھتے ہیں کہ اسلامی معاشرہ اب اس سے زیادہ ان کے ان ناشایستہ اور غیر انسانی افعال کو تحمل نہیں کرے گا ہم ان تمام مظالم اور جنایات پر جو نا قابل تلافی ہیں اظہار افسوس کرتے ہوءے تمام مسلمانوں اور دوستداران اہلبیت علیہم السلام سے درخواست گزار ہیں کے اس طرح کے ناقابل تحمل ظلم کے خلاف ایک ٹھوس قدم اٹھاءیں ۔

اللہم انا نشکوا الیک فقد نبینا و غیبۃ ولینا 
دفتر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ دوزدوزدانی

VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR VTEM IMAGE ROTATOR